کاروار6/اگست (ایس او نیوز) بحری فوج (نیوی) میں بھرتی ہونے کے خواہشمندوں کو ضروری معلومات فراہم کرنے کی غرض سے 8/اگست کو سرکاری آرٹس اینڈ سائنس کالج کاروار کے ہال میں ایک اہم پروگرام صبح 9.30 بجے منعقد کیا جائے گا۔ اس کا اہتمام ضلع انتظامیہ اور آئی این ایس کدمبا کی طرف سے کیا جارہا ہے۔
خواہشمندوں سے درخواست کی گئی ہے کہ 6/اگست تک فوجیوں کے بازآبادکاری سنٹر میں اپنا نام درج کرائیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اس موقع کا فائدہ اٹھائیں۔مزید معلومات کے لئے اس فون نمبر پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔:226538۔ 08382